نسلی تعصب كا قانونPrint

نسلی امتیاز كا قانون

نسلی امتیاز كسے كہتے ہیں ؟

لوگوں كے ساتھ ان كی نسل كی بنیاد پر كم تر سلوك كرنے كو نسلی امتیاز كہتے ہیں ۔نسلی امتیازكسی  شعوری  یا لا شعوری رویے سے پیدا ہو سكتا ہے، جو كسی انفرادی شخص كو اس كی نسل كی بنیاد پرثانوی حیثیت دیتا ہے ۔نسلی امتیاز كی دو قسمیں ہیں ۔ بلا واسطہ نسلی امتیاز اور بلواسطہ نسلی امتیاز ۔نسلی امتیاز كا قانون ۔

10  جولائی 2009 كو ہانگ كانگ میں نسلی امتیاز كا قانون مكمل طور پہ نافذ كیا گیا تھا ۔ یہ ہانگ كانگ میں امتیازی سلوك كے خلاف بہت بڑی كاوش تھی ۔

ملازمت كے دوران مجموعہ قوانین كی مشق

 نسلی امتیاز كے قانون (آر ڈی او)میں پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق،  جو كہ ایكول آپرچیونٹی كمشن (ای او سی)كی طرف سے شائع  كیا گیا ہے، میں آجر اور مزدور كے لیے كچھ  سفارشات اور تشریحات دی گئی ہیں كہ ملازمت كے میدان میں آر ڈی او كے قوائد و ضوابط كو كیسے نافظ كیا جائے ۔

 

ملازم یا كام كرنے والا،  نسلی امتیاز، ہراساں كرنے اور ہدف بنائے جانے كی شكایت ایكول آپرچیونٹی كمشن (ای او سی)سے كر سكتا ہے، جو مصالحت كے ذریعہ تنازعہ كو سلجھانے كے نظریہ كے ساتھ تفتیش كا مجاز ہے ۔ متبادل طور پہ  وہ ہدف بنائے جانے كا دعوٰی  ضلعی عدالت میں كرسكتا ہے ۔  عدالت كے پاس حق ہے كہ  آر ڈی او معاہدے كی  خلاف ورزی كرنے والے شخص كو ملازمت دینے ، دوبارہ ملازمت دینے یا ترقی دینے، اور نقصان كی تلافی كرنے،  بشمول سزا اور عبرت كے طور پر معاوضہ ادا كرنے كا حكم دے سكتی ہے ۔  اگر آپ نسلی امتیاز كے بارے میں مزید معلومات كے حصول كے خواہش مند ہیں تو برائے مہربانی انٹرنیٹ پر ویب سائٹ دیكھیں ۔

http://www.eoc.org.hk