(English) About CHEERPrint

تعارف

نسلی اقلیتوں كا مركز (CHEER) ان امدادی خدمات كے مراكز میں سے ایک ہے جس كو HKSAR حكومت كا شعبہء امورِ داخلہ فنڈ كرتا ہے تاكہ ہانگ كانگ میں نسلی اقلیتوں كو قابل حصول سہولیات مہیا كی جاسكیں ۔ حقیقی ترجمانی كی سہولت سے لے كر كثیر الاطراف پروگراموں جیسی سہولیات كی فراہمی سے، CHEER كا مقصد نسلی اقلیتوں كے لیے معاشرے میں خوش و خرم اور ہم آہنگ زندگی كو آسان بنانا ہے ۔

خدمات كا بنیادی ہدف

ہانگ كانگ میں موجود تمام نسلی اقلیتیں

مقاصد

بنیادی سركاری سہولیات اور وسائل كے بارے میں معلومات اور ان تک رسائی میں نسلی اقلیتوں كی مدد  ۔

نسلی اقلیتوں كی چینی اور انگریزی میں مہارت كو فروغ دینا ۔

نسلی اقلیتوں كے مسائل كو حل كرنے  اور ہانگ كانگ میں رہنے كی قابلیت میں اضافہ كرنا ۔

سہولیات

: نسلی اقلیتوں كو معاشرے كا فعال ركن بنانے كے لیےمختلف قسم  كی سہولیات مہیا كرتا ہے بشمول ،CHEER

زبانی اور تحریری ترجمہ كی سہولیات

چینی اور انگریزی زبان سیكھنے كےلیے كورس

كمپیوٹر كورس اور سماجی میل جول كے لیے دورے وغیرہ

مشاورت اور رہنمائی كی سہولیات

نوٹ

 ہماری سہولیات تمام نسلی اقلیتوں كے لیے مفت ہیں ۔

مطلوبہ جگہ پرترجمانی كی سہولت اور تحریری ترجمہ كی سہولت صرف سركاری سہولیات فراہم كرنے والی تنظیموں كی درخواست پررقم كی ادائیگی كی صورت میں مُہیا كی جائین گی ۔