(English) Employment Service by Labour DepartmentPrint

لیبر ڈیپارٹمنٹ كی طرف سے ملازمت كی خدمات ان ملازمت تلاش كرنے والوں كو پیش كی جاتی ہیں جو ہانگ كانگ میں قانونی طور پر كام كے قابل ہیں، بشمول ہانگ كانگ شناختی كارڈ یا ہانگ كانگ میں ملازمت كیلیے ہانگ كانگ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ سے تصدیق شدہ درست سفری دستاویز ركھنے والے ایك مخصوص مدت كے اندر جو ابھی تك ختم نہ ہوئی ہو ۔اگر آپ كو یقین نہ ہو كہ آپ قانونی طور پر HKSAR میں كام كرنے كے قابل ہیں یا نہیں، براہ مہربانی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ كی ویب سائٹ http://www.immd.gov.hkكو ملاحظہ كریں ۔ 
لیبر ڈیپارٹمنٹ كی طرف سے ملازمت كی خدمات كی رجسٹریشن كیلیے، آپ آن لائن رجسٹركر سكتے ہیں یا كسی جاب سنٹر میں خود جا كر رجسٹركر سكتے ہیں ۔( اوقات كار : سوموار ـ  جمعہ pm 5:30 – 9:00am ؛ ہفتہ 12:00pm ـ 9:00am ؛ اتوار اور عوامی چھٹیوں پر بند ہوتا ہے ۔ پتہ اور ٹیلی فون كیلیے  براہ مہربانی ذیل میں دكھایا گیا ٹیبل ملاحظہ كریں ) رجسٹریشن كے بعد آپ لیبر ڈیپارٹمنٹ كی طرف سے پیش كردہ ملازمت كی خدمات سے لطف اندوز ہو سكتے ہیں جن میں شامل ہیں :
.1
ٹیلی فون ایمپلائمنٹ سروس سینٹر کی خدمات
سروس سینٹر ( ٹیلی فون ہاٹ لائن )  29690888 :
.2
ملازمت كی خدمات ڈسٹركٹ جاب سینٹر كی.
.3
اپنی نوكری ڈھونڈنے كے معیار كو محفوظ كریں،اپنی ریزیومے بنائیں یا منتقل كریں اور جاب الرٹ كیلیے سبسكرائب كریں وغیرہ ؛ اور
.4
اپنی نوكری سے متعلق معلومات ہماری ویب سائٹ پر آجروں كے جائزہ لینے كیلیے ركھیں ۔

آپ آجروں سے براہ راست رابطہ كرسكتے ہیں اگر ان كے رابطہ كی معلومات نوكریوں پر دكھائی گئی ہو یا آپ ایمپلائمنٹ سروس كی ہاٹ لائن 0888 2969 پر فون كرسكتے ہیں یا ریفرل كیلیے جاب سینٹر جائیں ۔ اگر آن لائن درخواست میسر ہے، تو آپ ڈیپارٹمنٹ كا درخواست آن لائن سسٹم استعمال كرسكتے ہیں ۔مزید، لیبر ڈیپارٹمنٹ نسلی اقلیتی نوكری تلاش كرنے والوں كیلیے ایمپلائمنٹ سروسز گائیڈ بھی فراہم كرتا ہے ۔

مزید تفصیلات كیلیے، براہ مہربانی ملاحظہ كریں: http://www.jobs.gov.hk/1/0/WebForm/information/en/em/index.aspx