Latest News of CHEER

Latest News of CHEER

ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ كے ساتھ نیا اشتراك

چیئر كی ترجمانی سہولیات كےاستعمال كا تعارف كرانے كے لیے مختلف زبانوںمیں وی سی ڈی

چیئر كی ترجمانی سہولیات كےاستعمال كا تعارف كرانے كے لیے مختلف زبانوںمیں وی سی ڈی

نسلی اقلیتی استعمال كنندگان كو چیئر كی زبانی اور تحریری ترجمے كی سہولت كو سمجھنے میں مدد دینے كے لیے دو وی سی ڈی جو كہ بھاسا انڈونیشیا، ہندی، نیپالی، پنجابی، تگالوگ، تھائی اور اُردو زبان میں  ریكارڈ كی گئی تھیں، چیئر كی ان كے ساتھ وابستگی كا حصہ ہے جس میں سے خاص طور پر فون پرترجمانی كی سہولت (TELIS) منفرد حیثیت ركھتی ہے ۔ 

وی سی ڈی میں ریكارڈ كردہ تین قسطیں چیئر كی تین مختلف ترجمانی سہولیات كی نمایاں خصوصیات پیش كرتی ہیں :

TELIS .1

 یہ ہانگ كانگ میں پیش كی گئی سب سے زیادہ مناسب ترجمانی كی سہولت ہے جو كہ بالكل مفت ہے ۔ یہ محض ترجمانی كے ہاٹ لائن نمبر ملا كر آسانی سے استعمال كی جا سكتی ہے اور ایك بار رابطہ ہونے پر ہمارے ترجمان ترجمانی كی سہولت مہیا كرنے كے لیے موجود ہیں ۔ یہ سہولت نہ صرف وقت بچاتی ہے بلكہ سہولت استعمال كرنے والوں كے آنے جانے كے خرچ كو بھی بچاتی ہے ۔

2. EIS

مقام پر ترجمانی كی سہولت جو استعمال كنندہ اور سہولت فراہم كرنے والے كے مابین چیئر ترجمان كی موجودگی میں رُوبَرُو ہو كر گفتگو میں آسانی پیدا كرتی ہے ۔  

OSIS .3

آمنے سامنے ترجمانی كی سہولت یہ سہولت ان استعمال كنندگان كے لیے ہے جن كو انگریزی میں لكھے خط موصول ہوئے ہوں اور وہ ا نہیں سمجھ نہ سكیں ۔ استعمال كنندہ سینٹر میں ڈراپ ـان كے اوقات میں تشریف لا سكتے ہیں جہاں چیئر كا ترجمان دستاویز كے مواد كی زبانی وضاحت استعمال كنندہ كی مقامی زبان میں كرے گا ۔

اُمید ہے كہ نسلی اقلیتی استعمال كنندگان ہماری ترجمانی سہولیات سے مستفید ہوں گے اور دیگر عوامی سہولیات مثلاً سوشل ویلفیئر ، ہاؤسنگ اور ملازمت وغیرہ تك آسانی سے رسائی حاصل كر سكیں گے  ۔ لہذا یہ وی سی ڈی ہانگ كانگ میں رہنے والی تمام نسلی اقلیتوں اور ان كو خدمات مہیا كرنے والے سركاری خدمت گاروں كی بہتری كے لیے تیار كی گئی ہے۔    

وی سی ڈی كی كاپیاں چیئر سے دستیاب ہیں ۔ كاپی حاصل كرنے یا ہماری زبانی اور تحریری ترجمے كی سہولیات كے بارے میں مزید جاننے كے لیے برائے مہربانی 4310 6310 پر كال یا مس چین كو cheer@hkcs.org   پر ای میل كریں

فارم پُر كرنے كی سہولت

Form Filling - Urdu - small