عوامی ذرائع نقل و حملPrint

ذرائع نقل و حمل

ہانگ كانگ فخریہ طور پر نقل و حمل كا ایك بہترین مربوط  نظام پیش كرتا ہے، جو كہ ہانگ كانگ میں گھومنے پھرنے كو آسان بناتا ہے ۔روزآنہ  90%  سے زائد مسافت پبلك ٹرانسپورٹ سے طے كی جاتی ہے جو كہ دنیا كا سب سے زیادہ شرح ہے ۔  پبلك ٹرانسپورٹ میں مختلف زرائع شامل ہیں مثلاً

ایم ٹی آر

بس سروس

منی بسیں

ٹرام

فیری

ٹیكسی

: ایم ٹی آر

یہ ریل كا مربوط  نظام ہے جو كہ شہری علاقوں، نیو ٹیریٹریز اور لینٹاؤ جزیرے پر كام كرنے كے ساتھ ساتھ ہانگ كانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ كے لیے تیز سفر کرنے كا زریعہ بھی ہے ۔ اس كے علاوہ یہ چین كے شہروں مثلاً بیجنگ، شنگھائی، گونگژائو اور ژائوقنھ میں بھی سہولت مہیا كرتا ہے ۔تمام ریلوں اور اكثر ایم ٹی آر اسٹیشنوں میں اے سی موجود ہوتا ہے ۔ اسكے روٹس اور كرایوں كی تفصیل كے لیے مندرجہ زیل ویب سائٹ ملاحظہ كریں

http://www.mtr.com.hk/jplanner/eng/planner_index.php

بس سروس

یہاں 5 غیر سرکاری بس كمپنیاں ہیں جو پورے ہانگ كانگ میں  700  رستوں پہ بس سروس مہیا كرتی ہیں ۔ہانگ كانگ دنیا كے اُن قلیل شہروں میں سے ہے جن میں عوامی طور پر چلنے والی كوئی بس سروس نہیں ہے ۔

آپ كو بس كے لیے ٹكٹ خریدنے كی ضرورت نہیں ہے ۔صرف ڈرائیور كے قریب لگے بكس میں اپنا كرایہ ڈالیں۔ تمام بسوں میں آكٹوپس چلتا ہے ۔ بس سے اُترنے كے لیے بٹن دبائیں ۔  روٹس اور كرایوں كی تفصیل كے لیے مندرجہ زیل ویب سائٹ ملاحظہ كریں

http://www.kmb.hk/en/

منی بسیں

یہ مسافروں كے لیے چھوٹی بسیں ہیں جس میں  16 افراد تك بیٹھ سكتے ہیں ۔سبز منی  بسیں مقررہ كرائیہ لے كر مخصوص رستوں پہ چلتی ہیں ۔ چڑھتے وقت پورا كرایہ دیں ۔ آكٹوپس كارڈ بھی چلتا یے ۔ سُرخ منی بسیں مُختلف رستوں پہ   چلتی ہیں اور مسافر ممنوعہ جگہوں كے علاوہ روٹ پر كہیں بھی چڑھ اور اُتر سكتے ہیں ۔ اترتے وقت كرایہ دیں ۔ ڈرائیور چھوٹے نوٹوں كا چينج بھی دیتے ہیں ۔ ایك بار بھرنے پر بس تب ہی رُكے گی جب كوئی مسافر كہے گا ۔ یہ خیال ركھیں كہ   منی بسیں ان لوگوں كے لیے بہتر ہیں جو كینٹونیز  جانتے اور ہانگ كانگ كے رستوں سے واقف ہیں ۔ قانون كے مطابق مسافروں كو سیٹ بیلٹ  باندھنی لازم ہے اگر وہ موجود ہے تو ۔

ٹرام

ہانگ كانگ میں ٹرام كنیڈی ٹاؤن اور شوكیوان كے بیچ  چھے مرکزی روٹس پر ہر روز صبح 6 سے رات 12 بجے تك چلتی ہے ۔ ٹرام ہانگ كانگ میں ٹرانسپورٹ كے لیے سب سے سستا زریعہ ہے ۔بِلا لِحاظ فاصلہ  ہر بالغ مسافر كا كرایہ $2 ہوتا ہے ۔ بزرگ افراد اور بچے صرف $1 كرایہ دے سكتے ہیں ۔ہر ٹرام میں اگلے داخلی دروازے پر آكٹوپس كے لیے مشین كے ساتھ اسے استعمال كرنے كی سہولت موجود ہے ۔ماھانہ ٹكٹ بھی دستیاب ہیں جو كہ ہانگ كانگ  ٹرام وےز وےٹی اسٹریٹ ٹرام ڈیپو، كاسوے بئے اور نارتھ پوائنٹ ٹرمنس سے خریدے جاسكتے ہیں ۔

فیری

ہانگ كانگ میں باقاعدہ فیری كے روٹس ہیں جو كہ ہانگ كانگ كے جزیروں، كالون اور دور دراز كے جزیروں كے علاوہ مكاؤؤ اور چائنا كے ہمسائے شہروں تك جاتے ہیں ۔

سٹار فیری

سٹار فیری سب سے زیادہ قابلِ زكر فسانوی سروس ہے جو كہ كالون اور  ہانگ كانگ كے جزیروں كے درمیان چمشاہ چوئی اور ہنگ ہم كے ستون سے كالون، سینٹرل اور وانچائی كے لیے چلتی ہے ۔

دور دراز جزیروں كے لیے سروس

سینٹرل اور ہانگ كانگ جزیروں سے چلنے والی فیری پینگ چاؤ، چھینگ چاؤ، لامہ اور لینتاؤ كے دور دراز جزیروں  بشمول ڈسكوری بے تك سروس مہیا كرتی ہے ۔ دو قسم كی فیری عام طور پر روٹس پر چلتی ہیں : اسٹنڈرڈ فیری اور زرا مہنگی مگر تیز رفتار فیری ۔

ٹیكسی

ہانگ كانگ میں ٹیكسیاں بے شمار ہیں اور دور دراز علاقوں سے قطع نظر عام شاہراوں(ما سوائے ممنوعہ علاقوں كے ) یا فون پر بھی بلائی جا سكتی ہیں ۔ سب میں میٹر اور اے سی لگا ہوتا ہے اور عموماً سستی اور صاف ہوتی ہیں ۔

ٹیكسیاں علاقوں كی سروس كے اعتبار سے تین رنگوں كی ہوتی مگر سب ہی ایئر پورٹ جاتی ہیں ۔

سرخ ٹیكسیاں عموماً ہانگ كانگ كے زیادہ تر حصوں تك جاتی ہیں ما سوائے تُنگ چھنگ روڈ اور لینتاؤؤ آئیلینڈ كے مغربی حصے كے ۔

سبز ٹیكسیاں نیو ٹیرٹریز كے دیہی علاقوں اور

نیلی ٹیكسیاں صرف لینتاؤؤ آئیلینڈ میں چلتی ہیں ۔

: حوالہ جات

http://www.hktramways.com/en/service/index.html

http://www.discoverhongkong.com/eng/trip-planner/transport.html