آكٹوپسPrint

آكٹوپس كارڈ

آكٹوپس كارڈ ، دوبارہ رقم بھرے جانے والااور پیسے جمع ركھنے كا كارڈ ہے جو ہانگ كانگ میں آن یا آف لائن سسٹم سے برقی ادائیگی كے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ اس طریقے كا آغاز ستمبر 1997 میں ہوا۔ اس كی مقبولیت كا اندازہ اس بات سےلگایا جا سكتا ہے كہ اس كارڈ كے ابتدائی تین مہینوں میں ہی تین ملین كارڈوں كا اجراء ہوا تھا ۔ حالیہ اندازے كے مطابق ہانگ كانگ میں استعمال ہونے والے آكٹوپس كارڈ آبادی سے زیادہ ہیں ۔ یہ اس لیے ہے  كیونكہ اس كا استعمال بہت آسان ہے ۔

علامت

كینٹونیز میں آكٹوپس كارڈ كو ” پا تھا تھنگ “ كہتے ہیں جس كا لفظی ترجمہ ” آٹھ جہتوں والا پاس “ سے كیا جاتا ہے ۔ چائینیز میں عموماً نمبر 8  ” متعدد “ كے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ اس لیے ” پا تھا تھنگ “ كا  كچھ وسعت كے ساتھ ترجمہ ” ہر جگہ استعمال كے قابل  “ سے كیا جا سكتا ہے ۔ انگریزی نام  ”آكٹوپس“  كا بھی یہی مطلب ہے ۔ كارڈ پر موجود علامت ریاضی كی علامت ” لا محدود “ سے ملتی جلتی ہے اور  لا محدود  امكانات كو ظاھر كرتی ہے ۔

آكٹوپس كہاں سے خرید یں

آكٹوپس كارڈ  ایم ٹی آر اسٹیشنوں یا عوامی ٹرانسپورٹ كمپنی  كے گاہكوں كی سہولت كے مركز سے خریدا جاسكتا ہے ۔

قیمت

آكٹوپس كارڈ  كی قیمت بچوں ، بالغوں اور عمر رسیدہ افراد كے لیے مختلف ہوتی ہے ۔آكٹوپس كی قیمت   بچوں كے    لیے 70 بالغوں كے لیے 150 اور عمر رسیدہ افراد كے لیے بھی 70 ہانگ كانگ ڈالر ہے ۔

تمام  قسموں كے لیے 50 ہانگ كانگ ڈالر بطور قابل واپسی جمع ہو جاتے ہیں اور باقی رقم كارڈ میں جمع ہو جاتی ہے ۔ جب بیلنس صفر یا منفی ہو جائے تو كارڈ میں دوبارہ رقم بھر لیں ورنہ  آپ اس كو استعال نہیں كر سكیں گے ۔ آپ اس میں دوبارہ رقم گاہكوں كی سہولت كے مركز  یا اہم سٹوروں مثلاً  11- 7،  ویلكم اور پارك این شاپ سے بھروا سكتے ہیں ۔ ،K سركل

استعمال

آكٹوپس كارڈ تقریباً تمام عوامی ٹرانسپورٹس مثلاً ایم ٹی آر ، كے سی آر ، لائٹ ریل اور بسوں وغیرہ میں  قابل استعمال ہے ۔ یہ اہم سٹوروں مثلاً  11-7 ، سركل كے ،ویلكم ، پارك این شاپ اور تیار شدہ فوری كھانوں كے مراكز پر بھی قابل استعمال ہے ۔

استعمال كا طریقہ

یہ استعمال میں بہت آسان ہے ، صرف اس كو مشین كے اوپر ركھیں ، رقم خود بخود كٹ جائے گی اور مشین بقایا بیلنس بھی ظاھر كرے گی ۔

حوالہ

آكٹوپس ہولڈ نگس لیمیٹڈ

http://www.octopus.com.hk/home/en/index.html  ویب سائٹ ۔