بینك كی سہولیاتPrint

بینك كی سہولیات

 ہانگ كانگ میں اے ٹی ایم  كارڈ اور اس كا استعمال

جب ٱپ اپنے رجسٹرڈ بنك سے اے ٹی ایم كارڈ بنواتے ہیں، ٱپ اپنا كوئی بھی بنك اكائونٹ سے متعلق كام اے ٹی ایم مشین پر ہینڈل كر سكتے ہیں، جیسے كہ:

اپنے اكائونٹ كے بیلنس سے متعلق معلومات *

رقم نكلوانا*

اسی بنك یا دوسرے بنك میں رقم ٹرانسفر كرنا*

كریڈٹ كارڈ كی ادائیگی*

بلوں كی ادائیگی *

اے ٹی ایم كارڈ كے پاسورڈ كی تبدیلی*

وغیرہ 

رقم نكلوانے كے لیے 

اپنا اے ٹی ایم كارڈ مشین میں ڈالیں

   زبان منتخب كریں ( پہلی دفعہ اے ٹی ایم استعمال كرنے پر صرف انگلش اور چائیبیز زبان كی سہولت موجود ہے )

  اپنا پِن نمبر داخل كریں( زاتی پہچان نمبر)  اور پھر اینٹر دبائیں

دبائیں ( cash withdrawal )كیش ودھ ڈراول 

   منتخب كریں یا پھر جتنی رقم  نكلوانی ہو وہ اینٹر كریں

   یہاں دو طرح كی اے ٹی ایم ہوتی ہیں، ایك رقم جمع كروانے اور ایك رقم نكلوانے كیلیے

   چنیں كہ ٱپكو رسید چاہیے یا نہیں، ہاں یا نہیں میں سے ایك منتخب كریں۔  اگر ٱپ نے رسید كی گزارش كی ہے تو رسید لے لیں۔

   انتظار كریں جب تك سسٹم ٱپكی گزارش كو پورا كرتا ہے ۔ جب مشین ٱواز دے تو اپنا كارڈ ، رقم اور رسید  لے لیں ۔ ہمیشہ یقین دہانی كر لیں كہ ٱپ نے اپنی رقم اور كارڈ دونوں لے لیے ہیں ۔