Leisure and Cultural Services DepartmentPrint

كھیلوں اور تفریح كی سہولیات

تفریح اور ثقافت كی سہولیات كے محكمے كے پاس پورے ہانگ كانگ میں وسیع پیمانے پرتفریح اور كھیل كی سہولتیں موجود ہیں ۔ ان میں ساحل، نہانے كے تالاب ( سوئمنگ پول )، باغات، كھیلوں كے میدان اور اسٹیڈیم وغیرہ شامل ہیں ۔ ایسی مزید سہولیات اور موجود پروگراموں كے بارے میں جاننے كے لیے مندرجہ ذیل دفاتر میں جائیں یا فون پررابطہ كریں ۔

تفریحی خدمات كے ضلعی دفاتر

تفریح كا لنك انٹرنیٹ كے ذریعے بكنگ كی سہولت

اگر آپ بلكل فارغ ہیں اور اكیلے یا خاندان اور دوستوں كے ساتھ دن گزارنا چاہتے ہیں توآپ تفریح اور ثقافتی سہولیات كے ادارے كی ویب سائٹ كے ذریعے ان كی پیش كردہ سرگرمیوں میں سے كسی كا انتخاب كر سكتے ہیں ۔

http://www.lcsd.gov.hk/en/ls_act_week.php

یہ ادارہ مختلف قسم كی سرگرمیوں كی پیشكش كرتا ہے ، جو آپ ،آپ كے خاندان اور دوستوں كے مزاج كے عین مطابق ہونگی اور بكنگ كا طریقہ نہایت آسان ہے ۔آپ كو صرف اپنے ہانگ كانگ شناختی كارڈ كی ضرورت ہے ۔تفریح كے لنك كوانٹرنیٹ پر داخل كریں اور تفریح كی سہولت بك كیجیئے ۔

http://w2.leisurelink.lcsd.gov.hk/index/index.jsp

رقم كی ادائیگی كے لیے آپ پی پی ایس یا كریڈٹ كارڈ استعمال كر سكتے ہیں ۔ادائیگی كے بعد معاملہ كی تكمیل كے لیے  وصول نامہ كا پرنٹ نكال لیں ۔

ذریعہ

ویب سائٹ

www.gov.hk

اور

www.lcsd.gov.hk

عوامی كتب خانے 

عوامی كتب خانوں میں مفت خدمات بشمول کتابیں, اخبارات اور رسالے مستعار لینا،  عوام كے لیے دستیاب ہیں ۔ آپ ایك لائبریری كارڈ كے لیے درخواست دے سكتے ہیں یا سمارٹ كارڈ كو کتب خانے كی خدمات  استعمال كرنے كے لیے درخواست دے سكتے ہیں ۔ برائے مہربانی درخواست دینے كے لیے مندرجہ زیل كتب خانوں میں سے كسی ایك پر تشریف لائیں

Locate libraries : https://www.hkpl.gov.hk/en/locations/libraries.html