امیگریشن خدماثPrint

ہانگ كانگ میں امیگریشن سروس

 

: ہانگ كانگ كے شناختی كارڈ كے بارے میں معلومات

ہانگ كانگ كے 11 سال یا اس سے زائد عمر كے تمام رہائشیوں كے لیے لازمی ہے كہ شناختی كارڈ كے لیے رجسٹر كرائیں سوائے ان كے جنہیں مستثنٰی قرار دیا گیا ہے ۔ آپ لازماً اپنے شناختی كارڈ كو اچھی حالت میں ركھیں، اور 15 سال كی عمر كے بعد ہر وقت اسے اپنے ساتھ ركھیں ۔ ہانگ كانگ كے 18 سال یا زائد عمر كے تمام رہائشی لازماً شناختی كارڈ برائے بالغاں كے لیے رجسٹر كرائیں ۔ اگر آپ 18 سال یا زائد عمر كے نو آمد ہیں اور آپ كو ہانگ كانگ میں 180 دن سے زیادہ رہنے كی اجازت دی گئی ہے ، تو آپ اپنی آمد كے 30 دن كے دوران شناختی كارڈ كے لیے لازماً رجسٹر كرائیں ۔

پہلی دفعہ شناختی كارڈ كے لیے رجسٹر كرانے كے لیے فیس دركار نہیں ۔ تاہم ، اگر آپ كا كارڈ گم گیا ہے ، مسخ یا خراب ہو گیا تفصیلات میں ردوبدل كے لیے شناختی كارڈ تبدیل كرنے. ادا كرنے ہوں گے HK$ 335ہے تو آپ كو نیا  كارڈ بنوانے كے لیے ہے ۔HK$ 420 كی فیس

اگر آپ كا شناختی كارڈ گم،ٹوٹ،خراب یا مسخ ہوگیا ہے ، تو آپ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ كو مطلع كریں اور 14 دن كے دوران متبادل كے لیے درخواست دیں ۔ اگر آپ اپنا شناختی كارڈ تبدیل كرتے ہیں ، تو آپ كو لازماً اپنا موجودہ شناختی كارڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ كو تنسیخ كے لیے واپس دینا چاہیئے كیونكہ اشخاص كی رجسٹریشن كے قانون كے مطابق ، جو شخص بغیر كسی معقول عذر كے جرمانے اور 2 سال قید كا سزا وار ٹھرتا ہے HK$ 50,000  ایك سے زیادہ شناختی كارڈ ركھتا ہے وہ جرم كا ارتكاب كرتا ہے اور

اپنے شناختی كارڈ كو خرابی سے بچانے كے لیے ، آپ اپنے شناختی كارڈ كو ہر گز نہ موڑیں ، مقناطیس كے قریب نہ ركھیں ہرگز نہ كھرچیں یا كارڈ میں سے چپ نہ نكالیں ۔

آپ مندرجہ ذیل پتے پر شناختی كارڈ كے لیے رجسٹر كرانے كے لیے درخواست دے سكتے ہیں ۔

8/F, Immigration Tower
7 Gloucester Road, Wan Chai
(MTR Wan Chai Station – Exit A5)

۔: كام كے اوقات
8:45 am – 4:30 pm (سوموار سے جمعہ)
9 – 11:30 am (ہفتہ)
ادارہ اتوار اور عام تعطیلات كو بند ہوتا ہے ۔

2824 6111: ٹیلی فون

 

: ہانگ كانگ ویزا كے بارے میں معلومات

سوائے اس كے كہ كوئی شخص ہانگ كانگ میں رائٹ آف ابورڈ یا رائٹ آف لینڈ كا حامل ہے ، عمومی طور پر داخلہ كے لیے ویزا / كام، پڑھائی ،بزنس كے قیام یا شركت  كے لیے اجازت نامہ دركار ہوتا ہے ۔

ہانگ كانگ میں سیاحت( تفریح،سماجی یا بزنس) كے لیے  داخلہ ویزا كی درخواست ممكن ہے موافق تصور كی جائے اگر

درخواست  کنندہ كی نیت و خلوص مشكوك نہیں ہیں ۔

الف ۔ اگر درخواست  کنندہ كے پاس كام نہ كرنے كے باوجود رہنے كے لیے خاطر خواہ سرمایہ موجود ہے ، اور

ب ۔خواہ درخواست ٹرانزٹ ویزا / اجازت نامہ كے لیے ہے، یا اس كے پاس منزل تك پہنچنے كے لیے متواتر ٹكٹ ہے ۔

 

سپانسر جو كہ ہانگ كانگ كا مُستقل رہائشی ہے، یا رہائشی جو كہ محدود قیام  كی ذد میں نہیں آتا ( مثلاً وہ رہائشی جو رائٹ آف لینڈ یا  غیر مشروط  قیام كا حامل ہے) ، مندرجہ ذیل منحصر افراد ہانگ كانگ میں رہائش كے لیے سپانسر كے زریعے درخواست دے سكتے ہیں ۔

1 . اس كا شریك حیات ؛

2 . اس كا 18 سال سے كم عمر غیر شادی شدہ منحصر بچہ؛ اور

3 . اس كے 60 سال یا زائد عمر كے والدین ۔

ایك منحصر شخص اپنے قیام كی حد میں تجاوز سے 4 ہفتے پہلے ہانگ كانگ میں رہائش میں وسعت كے لیے درخواست دے ۔ ہے HK$ 84 اور ٹرانزٹ ویزا كے لیے HK$ 160 سكتا ہے ۔ عمومی ویزا كے لیے فیس

اگر آپ مزید معلومات حاصل كرنا چاہتے ہیں ، تو برائے مہربانی ہانگ كانگ كے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ سے ٹیلی فون

http://www.immd.gov.hk/ 2824 852 فیكس 7711 2877 852 یا انٹرنیٹ 6111

كے ذریعہ رابطہ كریں ۔