قابلیت كی منظوریPrint

قابلیت كی منظوری

عام طور پر ہانگ كانگ میں عام محنت و مشقت اور ٹیكنیكل كام كی غرص سے داخلہ كے لیے كوئی خاص شرائط نہیں ہیں ۔ لیكن جو افراد خاص پیشوں سے منسلك ہیں، انہیں ہانگ كانگ خصوصی انتظامی خطہ (HKSAR ) كی حكومت اور/ یا متعلقہ پیشہ ورانہ حكام سے منظور شدہ قابلیت كی ضرورت ہوسكتی ہے ۔ اس كے علاوہ، انفرادی آجران، تنظیمیں یا تعلیمی ادارے ملازمت، اندراج یا تعلیمی مقاصد كے لیے كسی خاص فرد كی قابلیت كو قبول كرنے كے سلسلے میں اپنے فیصلے كے مجاز ہیں ۔

تعلیمی اور پیشہ ورانہ قابلیت كی منظوری كے لیے ہانگ كانگ كونسل (HKCAAVQ ) قانونی ادارہ كی حیثیت سے قائم كی گئی، جو عمومی منظوری سے متعلق سرگرمیوں كے انعقاد كی ذمہ دار ہے یا اور كسی مقامی وضع شدہ قانون كے تحت جیسے اختیار دیا جائے ۔

HKCAAVQ قابلیت كا جائزہ لینے كی سہولیات فراہم كرتا ہے جس میں درخواست دہندہ (مثلاًمربوط سیكھنے كے اعلیٰ ترین اور اختتامی قابلیت كے نتائج) كی مجموعی تعلیمی قابلیت كے بارے میں پیشہ ورانہ رائے دی جاتی ہے كہ آیا وہ ہانگ كانگ كی خاص تعلیمی سطح كے معیار كو پورا كرتی ہے ۔

ایسی رائے واجب التعمیل نہیں ہے ۔ مزید تفصیلات كے لیے، برائے مہربانی ویب سائٹ كا دورہ كریں :

http://www.hkcaavq.edu.hk