زبان کی رکاوٹوں کو کیسے کم کیا جائے؟

سوال: کیا میں CHEER کو ترجمانی کی خدمت کے لیے کال کر سکتا ہوں؟

جواب: جی ہاں! CHEER ہانگ کانگ میں تمام نسلی اقلیتی لوگوں کے لیے فون پر ترجمانی کی خدمت (TELIS) مفت فراہم کرتا ہے!
TELIS کے کام کے اوقات کے دوران (پیر تا اتوار صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک، سوائے عام تعطیل کے)، CHEER کا مترجم آپ کو TELIS کی فوری مدد فراہم کرتا ہے!

telis

سوال: میں اسکول کے استاد سے بات کرنا چاہتا ہوں اور میری جلد ہی طبی اپائنٹمنٹ بھی ہے، کیا میں خدمت فراہم کرنے والوں سے درخواست کر سکتا ہوں کہ وہ میرے لیے ایک مترجم کا بندوبست کریں؟

جواب: بالکل! CHEER موقع پر زبانی ترجمہ کی خدمت (OIS) فراہم کرتا ہے، جو کہ آپ، خدمت فراہم کنندہ اور مترجم کے درمیان آمنے سامنے ترجمہ کی خدمت ہے۔
چونکہ OIS عوامی خدمت فراہم کنندہ کی درخواست پرفراہم کی جاتی ہے، براہ کرم اپنے عوامی خدمت فراہم کنندہ سے CHEER کو درخواست دینے کی درخواست کریں۔ اگر آپ کو خدمت فراہم کنندگان سے بات چیت کرنے میں دشواری پیش آتی ہے، تو براہ کرم ہماری فون پر ترجمانی کی خدمت استعمال کریں (سوال 1 کو دیکھیں) ۔

ois

سوال: اگر میں انگریزی میں لکھی ہوئی عوامی خدمت کی معلومات نہیں پڑھ سکتا تو کیا میں CHEER سے مدد طلب کر سکتا ہوں؟

جواب: واٹس ایپ اور دستاویز کی زبانی ترجمہ کی خدمت (WSIS) مدد کر سکتی ہے!
براہ کرم دستاویز ساتھ لائیں اور پیر کو ہمارے مرکز کے ڈراپ ان سروس پر جائیں: صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک؛ منگل سے اتوار: صبح 9 بجے تا رات 9 بجے (سوائے عام تعطیلات کے)۔ CHEER کے مترجم انگریزی میں لکھے گئے مختصر دستاویزات یا فارموں کی 8 نسلی اقلیتی زبانوں میں زبانی ترجمانی ترجمہ فراہم کرتے ہیں۔ آپ واٹس ایپ کے ذریعے 56344587 پر اپنی درخواست بھیج کر اس خدمت تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

سوال: کیا مجھے خدمت استعمال کرنے کے لیے ادائیگی کرنی ہو گی؟

جواب: CHEER کی ترجمانی کی خدمت نسلی اقلیتی خدمات استعمال کرنے والوں کے لیے مفت ہے۔
موقع پر ترجمانی کی خدمت اور بیک وقت ترجمانی کی خدمت، عوامی خدمت فراہم کنندہ کی درخواست پر دی جاتی ہیں اور ان کی طرف سے سروس چارجز کو ادا کیا جانا چاہیے۔ اگر آپ موقع پر ترجمانی کی خدمت استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم اپنے عوامی خدمت فراہم کنندہ سے درخواست کریں۔

Share:
براہ کرم زبان منتخب کریں