Typhoon Signal No. 8 at 6:20 p.m.

دی آبزرویٹری ) محکمہ موسمیات ( آج شام 6:20 پر سمندری طوفان یا طوفان کا سگنل، نمبر 8
جاری کرے گی۔عوام کے ارکان ساحل سے دور رہیں اور پانی کے کھیلوں میں مشغول نہ ہوں۔
بیرونی کام یا سرگرمیوں میں مصروف رہنے والوں کو موسم میں ہونے والی تبدیلیوں کا بھی خیال
رکھنا چاہیے۔ براہ کرم تازہ ترین موسم کی پیشن گوئی کے ساتھ ساتھ درج ذیل احتیاطی تدابیر کو
بھی نوٹ کریں – احتیاطی تدابیر
.1 برائے مہربانی جتنی جلدی ممکن ہو احتیاطی تدابیر مکمل کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ
اڑنے کا امکان رکھنے والی اشیاء کو محفوظ طریقے سے باندھا گیا ہے یا گھر کے اندر لے
جایا گیا ہے۔ چیک کریں کہ کیا تمام کھڑکیوں اور دروازوں کو محفوظ طریقے سے لاک کیا
جاسکتا ہے۔
.2 نالوں کو پتوں اور کوڑے سے صاف کیا جانا چاہیے۔ نشیبی علاقوں کے لوگ سیلاب سے
بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
.3 طوفانی لہروں کی وجہ سے کچھ نشیبی علاقوں میں سیلاب یا سمندری پانی کا بہاؤ ہوسکتا
ہے۔ برائے مہربانی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خطرناک مقامات سے دور رہیں۔
.4 حفاظتی وجوہات کی بنا پر، یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ تمام بیرونی سرگرمیاں منسوخ کردی
جائیں. برائے مہربانی ضرورت مندوں بشمول بزرگوں اور چلنے پھرنے میں دشواری کا
سامنا کرنے والے افراد کو مناسب مدد فراہم کریں۔
.5 تیز ہواؤں کی زد میں آنے والے علاقوں میں رہنے سے گریز کریں۔ ہائی ویز اور فلائی
اوور استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کو شدید جھونکوں سے چوکنا رہنا چاہیے۔
.6 تعمیراتی اور پراپرٹی مینجمنٹ پریکٹیشنرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ باہر موجود سہولیات
اور عارضی ڈھانچوں کو محفوظ طریقے سے باندھا جائے یا زمین پر رکھا جائے اور جتنی
جلدی ممکن ہو احتیاطی تدابیر مکمل کی جائیں۔
.7 چھوٹے جہازوں کے مالکان کو اب تمام حفاظتی انتظامات کو مکمل کرنا چاہیے اور قریبی
سمندری طوفان کی پناہ گاہوں میں واپس جانا چاہیے۔
.8 چھوٹے جہاز جو ابھی تک طوفان کی پناہ گاہوں میں نہیں ہیں انہیں بغیر کسی تاخیر کے پناہ
حاصل کرنی چاہیے۔ بھاری لنگروں کا استعمال کریں اور چیک کریں کہ تمام ڈیک فٹنگ
مضبوطی سے باندھے گئے ہیں۔
.9 ریڈیو سنیں، ٹی وی دیکھیں یا ہانگ کانگ آبزرویٹری ) محکمہ موسمیات ( کی ویب سائٹ
اور موبائل ایپ کو ملاحظہ کریں تاکہ ٹراپیکل سائیکلون کے بارے میں تازہ ترین معلومات
حاصل کی جا سکیں۔

Share: