- گھریلو ملازمین (غیر ملکی گھریلو مددگاروں سمیت)؛
- خود كفیل ہاكرز؛
- قانونی پینشن یا پروویڈنٹ فنڈ اسکیموں میں شامل لوگ، جیسے سرکاری ملازمین اور سبسڈی یافتہ یا گرانٹ اسکول كے اساتذہ؛
- پیشہ ورانہ ریٹائرمینٹ اسکیموں کے ممبران جنہیں استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے؛
- بیرون ملک مقیم افراد جو ہانگ کانگ میں 13 ماہ سے کم عرصے کے لیے ملازمت کے لیے آتے ہیں، یا جو بیرون ملک ریٹائرمنٹ اسکیموں کے تحت آتے ہیں؛ اور
- ہانگ کانگ میں یورپی کمیشن کے یورپی یونین دفتری ملازمین۔
ایک بار جب آپ کے آجر نے آپ کا MPF اسکیم میں اندراج کر لیا تو، MPF ٹرسٹی کی جانب سے آپ کو ایک رکنیت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ آپ کو اسکیم کے تحت پیش کردہ جزوی فنڈ میں سے انتخاب کرنے کا حق ہے۔
لازمی شراکت کا حساب ملازم کی متعلقہ آمدنی کے 5 فیصد کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جس میں آجر بھی 5 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ ایک ملازم کی لازمی شراکتیں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ متعلقہ آمدنی کی سطحوں سے مشروط ہوتی ہیں، جب کہ ایک آجر کی لازمی شراکتیں زیادہ سے زیادہ متعلقہ آمدنی کی سطح سے مشروط ہوتی ہیں۔ خود كفیل افراد کو بھی اپنی متعلقہ آمدنی کا 5 فیصد حصہ دینا ہوتا ہے، جو ان کی متعلقہ آمدنی کی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ سطحوں کے ساتھ مشروط ہے۔
آپ اپنی MPF اسکیم میں یکمشت فوائد واپس لے سکتے ہیں جب آپ 65 سال کی ریٹائرمینٹ کی عمر کو پہنچ جاتے ہیں، یا دیگر خاص حالات جیسے کہ 60 سال کی عمر میں ابتدائی ریٹائرمینٹ یا ہانگ کانگ سے مستقل طور پر روانگی کے تحت۔
MPF کی تفصیلات کے لیے:
ہاٹ لائن: 0102 2918
ویب سائٹ: www.mpfa.org.hk