نئی ملازمت کے لیے تیاری

(1) نوکری کی درخواست دینے کے لیے مجھے کیا تیاری کرنے کی ضرورت ہے؟
ریزیومے

ایک ریزیومے اس کام کے شعبے سے متعلقہ آپ کی مہارتوں، صلاحیتوں اور كامیابیوں كی 1 سے 2 صفحوں میں خلاصہ مہیا كرتا ہے جہاں آپ داخل ہونا چاہتے ہیں۔ یہ ایک فوری اطلاع ہے جو دیکھاتی ہے کہ آپ کون ہیں۔

تعارفی خط

ایک تعارفی خط آپ کے ریزیومے کی توسیع ہے۔ یہ آپ کو اپنے آپ کو متعارف کرانے اور فروغ دینے کے قابل بناتا ہے، جس سے آجروں کو آپ کی درخواست قبول کرنے یا آپ کو انٹرویو کی پیشکش کرنے میں مدد ملتی ہے۔

حوالہ کار

حوالہ کار آپ کا فوری/پچھلا نگران یا وہ فرد ہونا چاہیے جو آپ کے کام کی تاریخ/کردار سے واقف ہو۔ مفادات کے تنازعہ سے بچنے کے لیے خاندان کے افراد کو بطور حوالہ کار تجویز نہیں کیا جاتا ہے۔ تمام معاملات میں، حوالہ کے لیے اس شخص سے پہلے اجازت طلب کریں۔

ریمارکس:

1. تمام معلومات مکمل اور معاون دستاویزات کے مطابق ہونی چاہئیں۔ جیسے سرٹیفکیٹ اور ملازمت کے حوالے کا خط، وغیرہ

2. تمام دستاویزات صاف، با ترتیب اور نفیس ہونے چاہئیں۔

3. کمپنی آپ سے اپنی ملازمت کا درخواست فارم بھرنے کا مطالبہ کر سکتی ہے۔ یقینی بنائیں کہ معلومات ریزیومے سے مطابقت رکھتی ہیں۔

نوکری کے انٹرویو سے پہلے مجھے كیا تیاری كرنے كی ضرورت ہے؟

کریں | مت کریں

کمپنی اور انٹرویو لینے والوں کے بارے میں جتنا ہو سکے جانیں۔

متعلقہ صنعت یا آسامی جس كا انٹرویو دینے كے لیے آپ جا رہے ہیں كے بارے میں كچھ بھی جانے بغیر مت جائیں۔ تیاری کی کمی سے لگے گا جیسے آپ کام کی پرواہ نہیں کرتے۔

انٹرویو کے ممکنہ سوالات کا اندازہ لگائیں اور اپنے جوابات کی منصوبہ بندی کریں۔

ایک اچھا پہلا تاثر بنائیں۔ وقت کی پابندی کریں. نفیس لباس پہنیں۔

دیر نہ کریں یا پراگندہ حالت میں نہ ہوں۔

سوالات کے جوابات پوری ایمانداری سے دیں۔ پر اعتماد رہیں، لیکن عاجز اور مختصر رہیں۔

اپنی کامیابیوں کے بارے میں مبالغہ آرائی یا جھوٹ نہ بولیں۔

شائستہ، با اخلاق، اور مثبت رہیں.

سابق آجروں یا اپنی سابقہ ملازمتوں کے بارے میں شکایت نہ کریں۔

ایسے سوالات پوچھیں جو آپ جاننا چاہیں گے لیکن جن کا آپ کو اشتہار سے جواب نہیں مل سکا۔

براہ کرم زبان منتخب کریں