عام طور پر، عام محنت و مشقت یا تکنیکی کاموں کے لیے ہانگ کانگ میں داخلے کے کسی مخصوص تقاضے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ لیکن جو لوگ مخصوص پیشوں میں کام کرتے ہیں انہیں ایسی قابلیت کی ضرورت ہو سکتی ہے جو ہانگ کانگ SAR حکومت اور/یا متعلقہ پیشہ ورانہ اداروں کے ذریعہ تسلیم شدہ ہو۔ اس كے علاوہ، انفرادی آجر، تنظیمیں یا تعلیمی ادارے ملازمت، اندراج یا تعلیمی مقاصد كے لیے كسی خاص فرد كی قابلیت كو قبول كرنے كے سلسلے میں اپنے فیصلے كے مجاز ہیں ۔
تعلیمی اور پیشہ ورانہ قابلیت كی منظوری كے لیے ہانگ كانگ كونسل (HKCAAVQ) ایک قانونی ادارے کے طور پر قائم کی گئی ہے جو عمومی طور پر یا کسی دوسرے مقامی قانون کے تحت مجاز ہونے کے طور پر ایکریڈیٹیشن سرگرمیاں انجام دینے کے لیے ذمہ دار ہے۔
HKCAAVQ قابلیت كا جائزہ لینے کی خدمات فراہم کرتی ہے۔
(مثلاً مربوط سیكھنے كے اعلیٰ ترین اور اختتامی قابلیت كے نتائج) ہانگ کانگ میں ایک خاص قابلیت کی سطح کے معیار پر پورا اترتا ہے۔ ایسی رائے غیر پابند ہے مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: http://www.hkcaavq.edu.hk۔