آجروں کے لیے

اگر میں کسی نسلی اقلیتی کو ملازمت دینا چاہتا ہوں تو مجھے کیا جاننے کی ضرورت ہے؟
1. آسامیوں کے لیے درکار زبان کی مہارت

ملازمت کی نوعیت کا جائزہ لیں اور اسے جانچیں کہ کیا آسامی کے لیے امیدوار کو کینٹونیز یا انگریزی میں پڑھنے/لکھنے/سننے/بولنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کو صحیح امیدوار کو آسانی سے تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے!

مثال 1:
آپ پیکنگ کے لیے ایک عملے کو ملازمت دینا چاہتے ہیں، عملے کو صرف مصنوعات کو پیک کی ضرورت ہے اور دوسروں کے ساتھ خاص بات چیت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یعنی آپ کو ایسے عملے کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے جسے کینٹونیز/انگریزی کی مہارت نہ/کم ہو۔
مثال 2:
آپ ایک ٹرک ڈرائیور کو ملازمت دینا چاہتے ہیں اور ایک چینی کارکن ہے جو پتہ پڑھ سکتا ہے۔
یعنی آپ کو کسی ایسے عملے کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہےجس کی کینٹونیز/انگریزی کی مہارت کم/نہ ہو لیکن کینٹونیز/انگریزی بولنے کی اتنی مہارت ہو تاکہ وہ چینی کارکن کے ساتھ بات چیت کر سکے۔

2. ثقافتی حساسیت

مذہبی پیروکاری
نسلی اقلیتی ملازمین کی مذہب کی وجہ سے لباس، کھانے کی عادات اور روزمرہ کے اطوار مختلف ہوسکتے ہیں۔
تہوار کا کیلنڈر
ہر نسلی گروہ کے اپنے تہوار ہوتے ہیں؛ نسلی اقلیتی ملازمین کو مذہبی عبادت اور ثقافتی تہوار کی تقریبات میں شرکت کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
میرے نسلی اقلیتی عملے کے کام شروع کرنے سے پہلے کس تیاری کی ضرورت ہے؟

– موجودہ عملے كو نسلی اقلیتی عملہ كی ملازمت كے بارے میں آگاہ كریں مندرجہ بالا معلومات کا اشتراک کریں۔ یہ زیادہ سمجھ بوجھ كے ساتھ كام كرنے كا ماحول بنانے میں مدد دیتی ہے ۔

نسلی اقلیتی عملے کے لیے تعارف کا بندوبست کریں۔ اگر ضرورت ہو تو، اہم نکات کا انگریزی یا ان کی نسلی زبانوں میں ترجمہ کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ نسلی اقلیتی عملہ اہم نكات کو اچھی طرح سمجھتا ہے۔

کسی بھی غلط فہمی کو روکنے کے لیے نسلی اقلیتی عملے کو کیا کرنا اور کیا نہیں کرنا اور اس کے پیچھے کی وجہ واضح طور پر بیان کریں۔

کیا CHEER کی طرف سے کوئی ایسی خدمت ہے جو نسلی اقلیتی افراد کو ملازمت دینے میں میری مدد کر سکے؟

  • آجروں کا خیرمقدم کیا جاتا ہے کہ وہ CHEER کو جاب ویکینسی فارم مکمل کرکے ملازمت کی آسامیوں کی معلومات فراہم کریں۔
  • CHEER آپ کی کمپنی کی خالی آسامی کی درخواست پر جاب ویکینسی فارم کی وصولی کے بعد جلد از جلد کارروائی کرے گا۔
  • ہر آسامی كی درخواست 2 ماہ تک معقول رہے گی۔
  • آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ آسامی كی كاروائی کے مرحلے کے دوران یا جب آسامی كی درخواست ابھی بھی جاری ہو تو وہی درخواست دوبارہ جمع نہ کریں۔ اگر آپ نے اپنے رابطے کے ذرائع یا ملازمت کی شرائط کو تبدیل کیا ہے، یا اگر آسامی پُر ہو گئی ہے، تو براہ کرم ہمیں فوری طور پر مطلع کریں۔
  • CHEER آسامی كی درخواست کے مواد میں ترمیم اور نظر ثانی اور CHEER میں اور CHEER کی ویب سائٹ پر آپ کی طرف سے فراہم کردہ کسی بھی آسامی كی درخواست پر کارروائی کرنے یا اسے ظاہر نہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔
ملازمت كی آسامی كا فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں (مکمل کرنے کے بعد براہ کرم اسے PDF فائل میں تبدیل کریں اور ہمیں ای میل کے ذریعے بھیجیں)
براہ کرم زبان منتخب کریں