(English) Sharing by CHEER’s Interpreter/TranslatorPrint


میری توقعات بطور ایك ترجمان

جناب دیوان چراغ رائے، كوآرڈینیٹر

جب ہم چھوٹے تھے تو ہم نے پڑھا تھا كہ لوگوں كی بنیادی ضروریات ایك جیسی ہوتیں ہیں مثلاً خوراك اور پناہ گاہ ۔ تو آپ ایسیجگہ پریہ كیسے حاصل كریں گے جہاں یہ تمام ضروریات زبان كی ركاوٹ كی وجہ سے ناقابل حصول ہوں؟ یہ وہ مقام ہے جہاں ہم، بطور ترجمان ایك دوسرے سے بات چیت كرنے میں مدد كے لیے میدان میں كود پڑتے ہیں جب دو پارٹیوں كے درمیان مشتركہ زبان نہ بولی جاتی ہو
۔

میں نے بذات خود بطور كمیونٹی ترجمان تین سال پہلے كام كرنا شروع كیا ۔ میں نے كئی دفعہ غیر رسمی طور پر ترجمانی كی خدمات دی تھیں ان لوگوں كے لیے جنہیں كسی كے ساتھ بات كرنے میں مشكل پیش آتی تھی لیكن یہ كام شروع كرنے كے بعد مجھے معلوم ہوا كہ اس كے لیے كچھ رہنما اصول ہیں جن كی پابندی كرنا ضروری ہے ۔


یہ رہنما اصول اہم ہیں كیونكہ یہ صرف ہمارے لیے اخلاقی پیمانہ تیار نہیں كرتے بلكہ لوگوں كے خدشات كو بھی دور كرتے ہیں جو لوگ انجانے افراد سے بات كرتے ہوئے مشكلات مثلاً رازداری كے معاملات، غیر جانبداری وغیرہ محسوس كرتے ہیں ۔

اگرچہ ترجمانوں كا كام بنیادی طور پر ایك جیسا ہی ہوتا ہے جیساكہایك زبان  سے  دوسری میں ترجمہ كرنا، ہمارا كردار بطور كمیونٹی ترجمان عدالتی اور میڈیكل ترجمانوں سے اس لحاظ سے مختلف ہے كہ ہم كمیونٹی كے لیے دستیاب مختلف سہولیات تك رسائی میں كمیونٹی كی مدد كرتے ہیں جن تك كمیونٹی كے مختلف افراد زبان كی ركاوٹ كی وجہ سے رسائی نہیں حاصل كرسكتے ۔

نسلی اقلیتی افراد كی ضروریات مختلف ہیں مثلاً تعلیم، صحت كی سہولیات، رہائش وغیرہ لیكن وہ ان كے بارے میں كچھ نہیں كہہ سكتے كیونكہ وہ زبان كی ركاوٹ كی وجہ سے اپنے خیالات كا اظہار نہیں كرسكتے ۔ اس لیے

مجھے امید ہے كہ جن لوگوں كی ضروریات ہیں لیكن وہ زبان كی ركاوٹ كی وجہ سے ان تك نہیں پہنچ سكتے ہماری ترجمہ كی سہولیات استعمال كریں گے اور پھر ہانگ كانگ میں موجود ہر كوئی تمام وسائل تك یكساں رسائی حاصل كرسكے گا ۔



بطور ترجمان كام كرنا-اہمیت اور اطمینان

بلال انور، ترجمان


میں تقریباً چار سال سے چیئر میں بطور ترجمان كام كررہا ہوں ۔ جب میں نے بطور ترجمان كام شروع كیا تھا تو میرا ترجمان كے بارے میں نظریہ تھا كہ جو كوئی بھی دو زبانیں یا زیادہ تعداد میں زبانیں بول سكتا ہےوہ ترجمان بن سكتا ہے لیكن عملی تجربے كے بعد مجھے معلوم ہوا كہ یہ اس سے بڑھ كر ہے

اس لیے میں نے بہت سے تربیتی سیشنز میں شركت كی جو میری ایجنسی نے پیش كیے اور اس كے علاوہ پیشہ ورانہ تجربے سے میں نے بہت كچھ سیكھا، اور اب میں اپنی ملازمت سے مطمئن ہوں كہ میں اس كے لوازمات پورے كررہا ہوں۔

بعض دفعہ یہ كام بہت ذہنی دباؤ كا باعث بنتا ہے، خاص طور پر اگر ترجمانی كا عمل لمبے وقت پر محیط ہو یا كیس كی نوعیت حساس یا المناك ہو ۔ لیكن بلاآخر یہ ترجمان كے لیے بہت اطمینان كا باعث بنتا ہے كہ اس نے كسی كی مدد كی جس كی اسے ضرورت تھی اور ترجمانی كے بغیر یہ ممكن نہ تھا یا كم از كم دونوں پارٹیوں كے لیے اپنے مقاصد اور اہداف كا حصول آسان نہ تھا

۔ میرے تجربے نے مجھے بتایا ہے كہ ہانگ كانگ میں كافی تعداد میں  ایسے افراد ہیں جن كے لیے ترجمان كی عدم موجودگی میں زندگی بہت مشكل ہے ۔
.

میرے پیشہ ورانہ كیرئیر میں ایك كیس تھا جو تقریباً دو سال تك چلا اور اس مدت كے دوران كلائنٹ كو مختلف اداروں اور تنظیموں كے ساتھ متعدد دفعہ ترجمانی كی ضرورت پڑی، حتٰی كہ بعض اوقات اسے ترجمانی كی ضرورت ایك دن میں ایك سے زیادہ دفعہ ہوئی اور میں نے اس خاص كیس میں اس كے لیے كئی دفعہ ترجمانی كی ۔ اس كا مطلب ہے كہ كلائنٹ كی اپنے حقوق كے حصول كے لیے جدوجہد كے دوران اسے جدوجہد كے ہر مرحلے پر ترجمان كی ضرورت تھی ۔ یہ مثال اور اس جیسی اور بہت سی انصاف، مساوات اور معاشرے كا حصہ ہونے كے احساس كے لیے ترجمان كی اہمیت ظاھر كرتی ہیں ۔ بصورت دیگر اس سہولت كی عدم دستیابی لوگوں كے خاص طبقے كو یہ سوچنے اور محسوس كرنے پر مجبور كرتی ہے كہ وہ اس معاشرے كا حصہ نہیں ہیں اور وہ كسی اور دنیا سے تعلق ركھتے ہیں، كیونكہ جن سہولیات كے لیے وہ اہل ہیں ان تك یكساں رسائی ان كو مہیا نہیں ہے، اور یہ ترجمان كے لیے انتہائی اطمینان كا باعث ہے كہ وہ معاشرے اور لوگوں كی بہتری كے لیے كچھ قابل قدر كام كررہا ہے ۔

ترجمانی بہت دلچسپ كام بھی ہے، كیونكہ ایك ترجمان اپنی پیشہ ورانہ زندگی كے ہر روز كچھ نیا سیكھتا ہے ۔ ایك ترجمان مختلف شعبہء جات مثلاً سماجی خدمات، میڈیكل، رہائش، امیگریشن، قانون وغیرہ كے لیے ترجمانی كرتا ہے، اس لیے اپنے كام كی شرائط كو پورا كرنے كے لیے ایك ترجمان كو بہت زیادہ اور مختلف نوعیت كا علم حاصل كرنا چاہیے ۔ اس لیے كہ یہ شخصی تعمیر كے لیے اچھا ہے، كیونكہ ایك ترجمان اپنے كام كی وسعت كے باعث اپنی پیشہ ورانہ زندگی كے ہر دن كچھ نیا سیكھتا ہے ۔


خلاصہ یہ ہے كہ میں بطور ترجمان اس كام كے لوازمات پورے كركے كام كرتے ہوئے، دوسرے لوگوں كی سہولیات تك مساوات اور آسانی كے ساتھ رسائی میں مدد كركے، معاشرے كی بہتری كے لیے پیشہ ور افراد كی خدمات میں فراہمی، اور مختلف قسم كے حالات میں كام كركے اور مختلف قسم كے افراد كے ساتھ میل جول سے اپنی صلاحیتیں بہتر كركے مطمئن ہوں ۔