(English) Preparation for a new jobPrint

(1) نوكری كی درخواست كیلیے مجھے كیا تیاری كرنے كی ضرورت ہے؟

ریزیومے

ایك ریزیومے اس متعلقہ كام كی جگہ سے اپنی مہارتوں، صلاحیتوں اور كامیابیوں كی 1 سے 2 صفحوں میں خلاصہ مہیا كرنا ہے جہاں آپ داخل ہونا چاہتے ہیں۔ یہ ایك فوری اشتہار ہے كہ آپ كون ہیں ۔ یہ آپ كی كامیابیوں اور مہارتوں كو بھی اجاگر كرتا ہے جو نوكری كیلیے آپ كی قابلیت كی نمائش كرتی ہیں ۔

مفت ریزیومے كی مثال ڈاؤنلوڈ كرنے كیلیے یہاں كلك كریں

تعلیمی کوائف (CV)

ایك cv ایک مزید جامع دستاویز ہے جس میں آپ كی تمام ماضی تعلیم ، تجربات، اور مہارت كی تفصیل ہو جس میں عوامی پریزنٹیشنز، علمی تحریر اور پیشہ ورانہ ترقی شامل ہے ۔

مفت سی وی كی مثال ڈاؤنلوڈ كرنے كیلیے یہاں كلك كریں

تعارفی خط

تعارفی خط ایك ہمراہ خط ہوتا ہے جو آپ كی ریزیومے كی تعارف كے طور پر كام آتا ہے ۔ تعارفی خط ہر جگہ كیلیے انفرادی ہوتاہے جس كیلیے آپ درخواست دے رہے ہیں ۔ یہ آپ کی ریزیومے کی توسیع ہے اور مالك كی ضرورت كے بارے میں آپ كے علم كی عكاسی كرتا ہے ۔

مفت تعارفی خط كی مثال ڈاؤنلوڈ كرنے كیلیے یہاں كلك كریں
خط كاٹیمپلیٹ

ثالث

ثالث آپ كا فوری یا پچھلا سربراہ ہونا چاہیے یا وہ لوگ جو آپ كے كام كی تاریخ یا كردار سے واقف ہیں ۔ خاندان كے افراد كو ثالث كے طور پر تجوےز نہیں كیا جاتا تاكہ طرف داری سے بچا جایے ۔ تمام صورتوں میں ، اس شخص كا حوالہ دینے كیلیے استعمال كرنے سے پہلے اجازت كا پوچھ لیں ۔
ریماركس:

1. تمام معلومات حمایتی دستاویزات كے مطابق اور مكمل ہونے چاہیے ۔ مثال كے طور پر اسناد اور نوكری كاثالث خط وغیرہ ۔

2. تمام دستاویزات صاف ، باترتیب اور نفیس ہونے چا ہیے ۔

3. دستاویز پر تاریخ كے ساتھ دستخط یاد سے كریں ۔

4. آپ كو كمپنی كی طرف سے ان كا اپنا نوكری كا درخواست فارم بھرنے كی ضرورت ہو سكتی ہے ۔ یقین دہانی كر لیں كہ
معلومات ریزیومے/ CVسے ملتی ہے ۔

(2) نوكری كے انٹرویو كیلیے مجھے كیا تیاری كرنے كی ضرورت ہے؟

كرنا ہے

نہیں كرنا ہے

اپنا گھر كا كام كریں ۔ كمپنی اور انٹرویو لینے والوں كے بارے میں جتنا ہو سكے جانیں ۔ صنعت یا اسامی جس كاانٹروےو دینے كیلیے آپ جارہے ہیں كے بارے میں كچھ بھی جانے بغیر اندر نہ جائیں ۔ تیاری میں كمی آپ كو ایسے دكھاتی ہے جیسے آپ كو نوكری نہیں چاہیے ۔
تیار رہیں ۔ انٹرویو كے سوالات كا پہلے سے اندازہ لگائیں اور اپنے جواب سوچیں ۔
پہلا تاثر اچھا بنائیں ۔ وقت كے پابند ہوں ۔ صاف ستھرے كپڑے پہنیں ۔   دیر سے نہ پہنچیں یا خستہ حال نہ دكھائی دیں ۔
سوالات كے جواب پوری ایمانداری سے دیں۔ اپنے آپ كو بہترین انداذ میں پیش كریں، لیكن عاجز اور مختصر رہیں ۔ اپنی كامیابیوں كے بارے میں بڑھا چڑھا كر یا جھوٹ نہ بولیں ۔ اپنی كامیابیوں كے بارے میں مسلسل بیان كرنے سے آپ فریب كار دكھ سكتے ہیں ۔
مہذب، باادب اور مثبت رہیں ۔ اپنے پہلے مالكوں یا سابقہ نوكریوں كے بارے میں شكایات نہ كریں ۔
جو سوال آپ جاننا چاہتے ہیں وہ پوچھیں لیكن آپ خود اس بارے میں معلوم كرسكتے تھے ۔
انٹرویو كے بعد شكریہ نوٹ اور ایمیل خط كے ساتھ پیروی كریں اگر آپ ان كی طرف سے نہ سنیں ۔